ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رام رہیم کی ماں نصیب کور اور بیوی ہرجیت کور فارم ہاؤس پہنچی

رام رہیم کی ماں نصیب کور اور بیوی ہرجیت کور فارم ہاؤس پہنچی

Wed, 30 Aug 2017 11:03:41    S.O. News Service

سرسا،29اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ریپ گرورام رہیمکے جیل جانے کے بعداس کی ماں اور بیوی اپنے گاؤں شری گنگا کے گرووسر مووڑیا تک پہنچ گئے ہیں۔منگل کی صبح نصیب کور اور بیوی ہرجیت کور دونوں سرسا کے ڈیرہ سچا سوداسے نکل کرپیر کے روز اپنی رہائشی رہائش گاہ میں آئے تھے۔پیٹی کی رہائش گاہ پر رام رہیم کے بیٹے سسرال والے بانٹڈا کے سابق ایم ایل اے کے لوگ لے کرآئے ہیں۔یہاں رہیم نے ایک عالیشان فارم ہاؤس بنارکھاہے جس کے اندر دونوں جاچکے ہیں۔باہرگارڈ نے دروازہ بند رکھا ہے۔راجستھان کے باہر پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے، جو کسی کو بھی اندر نہیں جانے دے رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رام رہیم کی بیوی نے کسی کوبھی اندرآنے میں منع کیا ہے۔ہریانہ کے سرسا میں ہنگامے کے بعد رام رہیم نے محفوظ پناہ گاہ کے لئے اپنے گھرکارخ کیا۔رام رہیم نے اس گاؤں میں اپنی زندگی کا 23سال گزرا۔اس نے اپنی آبائی رہائش گاہ ڈیرہ سچا سودا کیمپ بنا دیا ہے۔لیکن ٹھیک اسی بیچ کھیتوں میں جاکر ایک عالیشان فارم ہاؤس بنایاہے۔10 بیگھہ میں پھیلے اس فارم ہاؤس میں تین منزلہ بنگلہ ہوا ہے جوصر ف رام رہیم کے خاندان کیلئے کھلتاہے ۔رام رہیم آخری بار 6مہینے قبل ایک فلم کی شوٹنگ کیلئے اس گاؤں آیاتھا لیکن اس کی ماں اور بیوی ایک سال میں ایک بارضرورآتے ہیں۔


Share: